3 مئی، 2024، 1:30 PM

یونیسکو نے پریس فریڈم پرائز غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے نام کردیا

یونیسکو نے پریس فریڈم پرائز غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے نام کردیا

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے پریس فریڈم پرائز غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے نام کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈائریکٹریونیسکو نے کہا کہ غزہ میں صحافیوں کی ہمت اور  آزادی اظہار کے عزم کی پرزورحمایت کرتے ہیں، اسی وجہ سے یہ ایوارڈ خطرناک حالات کا سامنا کرنے والے صحافیوں کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹ کے مطابق غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں کم ازکم97 صحافی مارے جا چکے اور غزہ میں مارے جانے والے صحافیوں میں 92 فلسطینی صحافی ہیں۔

واضح رہے  اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار596 ہوگئی ہے جب کہ حملوں میں 77 ہزار 816 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1923723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha